بالائے حسرت ہوگی،کفن کو آ گ کے کفن سے تبدیل کردیا جائیگا،آگ کا بچھونا قبر میں بچھایا جائیگا،سانپ اور بچھّو لپٹ جائیں گے۔
آج مچھّر کا بھی ڈنک آہ! سہا جاتا نہیں
قبر میں بچھّو کے ڈنک کیسے سہے گا بھائی؟
جلوۂ جا ناں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
نَمازیوں، رَمَضان کے روزے رکھنے والوں،حج ادا کرنے والوں ، پوری زکوٰۃ نکالنے والوں، فلموں ڈِراموں سے دور بھاگنے والوں، وعدہ خِلافی، بد اَخلاقی،بدنگاہی ، جھوٹ ، غیبت،چُغلی اوربے پردگیوں سے بچنے والوں، اللہ کی رِضا کیلئے میٹھے بول بولنے والوں، دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغوں، سنّتوں پر عمل کرکے دوسروں کو سنّتیں سکھانے والوں،فیضانِ سنّت کا درس دینے اور سننے والوں،نیکی کی دعوت کی دُھو میں مچانے والو ں، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں، اپنے چہرے کو ایک مُٹھّی داڑھی سے آراستہ کرنے والوں، اپنے سر پرعِمامہ شریف کا تاج سجانے والوں، سنّتوں بھرا لباس پہننے والوں کو مُبارَک ہوکہ جب مومِن قبر میں جائیگا او ر اُس سے سُوال ہوگا:مَنْ رَّبُّکَ؟’’یعنی تیرا رب کون ہے ؟ ‘‘وہ کہے گا:رَبِّیَ اﷲ’’یعنیمیرا رب اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہے۔‘‘ مَادِیْنُکَ؟ ’’یعنی تیرا دین کیا ہے ؟‘‘زَبان سے نکلے گا:دِیْنِیَ الْاِسْلَام ’’یعنی میرا دین اسلام ہے‘‘(اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِسی اسلام کی مَحَبَّت میں تو دعوتِ اسلامی کے