تقاضے بھی پورے کیے جائیں ۔
نقش ونِگار والے مُصَلّوں پر نماز پڑھنا اچھا نہیں
سُوال :بعض مُصَلّوں اور کارپیٹ (Carpet) پر پھول ،محرابیں یا مَساجد وغیرہ کی تصاویر بنی ہوتی ہیں ان پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب:نقش و نِگار والے مُصَلّوں پر نماز پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں مگر ان کا اِستعمال نہ ہی ہو تو اچھا ہے کیونکہ حالتِ نَماز میں سجدے کے مقام پر نظر کرنا مستحب ہے اور یہ طے شدہ (Understood)بات ہے کہ جب نمازی سجدے کے مقام پر دیکھے گا تو مُصَلّےیا کارپیٹ (Carpet) کی زیبائش اور چمک دَمک وغیرہ کی وجہ سے اس کی توجُّہ بٹے گی جیسا کہ مفتیٔ اعظم پاکستان،وقارُ المِلَّت حضرتِ مولانا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری رَضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:نقش و نِگار والی جا نمازوں پر نَماز پڑھنا اچھا نہیں ہے کہ توجُّہ اِن کی طرف رہے گی اور خُشوع و خُضوع میں فرق آئے گا۔ (1)
مُصَلّوں سے چِٹ جُدا کر دیجیے
سُوال :آج کل عموماً مُصَلّوں کے ساتھ چِٹ لگی ہوتی ہے جس پر ان کوتیار کرنے والی کمپنی وغیرہ کا نام لکھا ہوتا ہے ایسے مُصَلّوں پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:ایسے مُصَلّے جن پر کچھ لکھا ہوا ہو ان پر نماز نہ پڑھی جائے۔ ان مُصَلّوں پر لگی
________________________________
1 - وقارُالفتاویٰ، ٢ / ٥١٤ بزم وقار الدين باب المدينہ کراچی