جنات میں بھی دِینِ اسلام کے ماننے اور نہ ماننے والے دونوں قسم کے گروہ موجود ہیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن کعب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّب فرماتے ہیں: جنات میں مؤمن بھی ہوتے ہیں اور کافر بھی۔ (1) اسی طرح جنات میں سُنّی بھی ہوتے ہیں اور بَدمذہب بھی نیز اَئمہ اَربعہ (امام اعظم ابو حنیفہ،امام شافعی،امام مالک اور امام اَحمد بن حنبلرَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن) کے پیروکار بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح سَلاسلِ اَربعہ (یعنی قادری،چشتی ، نقشبندی اور سہروردی سلسلے) سے بھی تعلق رکھتے ہیں ۔ (2)
شبیہ والے مصلّے پر نماز پڑھنا کیسا؟
سُوال :جس مُصَلّے پر خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ (یعنی تصویر) بنی ہو اس پر نماز پڑھنا دُرُست ہے یا نہیں ؟
جواب:خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی شبیہ (یعنی تصویر)والے مُصلوں پر نماز پڑھنا اگرتوہین کی نیت سے نہ ہو تو جائز ہے اَلْبَتَّہ ان پر نماز پڑھنے سے بچنا بہتر ہے۔لوگ خانہ کعبہ یا گنبدِ خضرا کی تصاویر کی فریم بنوا کر گھروں میں آویزاں کرتے،اُن کی
________________________________
1 - کتاب العظمة ، ذکر الجن و خلقھم، ص ۴۲۹، حدیث: ۱۱۳۷ دار الکتب العلمیة بیروت
2 - جنات سے متعلق تفصیلی معلومات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 262 صفحات پر مشتمل کتاب ”قومِ جنات اور امیر ِاہلسنَّت“ہدیۃً حاصل کر کے اس کا مطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیشمار معلومات کاخزانہ ہاتھ آئے گا۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )