Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
29 - 30
وقت جاگنے کی نیّت سے پڑھیں آنکھ کُھلے گی۔ ( اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)  (1)
بےوقت نیند آنے کی وجہ مَع عِلاج
سُوال:بے وقت نیند آنے کی کیا  وجہ ہے؟نیز اس کا عِلاج بھی اِرشاد فرما دیجیے۔ 
جواب: بےوقت نیند عُمُوماً جگر اور گُردے کی خرابی کی وجہ سے آتی ہے۔اس کا عِلاج یہ ہے کہ ”ایک گلاس پانی (نیم گَرْم ہو تو زیادہ بہترہے اس)میں ایک چمچ شَہْد ملا کر نَہار مُنہ (یعنی صبح کچھ کھا نے سےقبل) اور روزہ ہو تو اِفطار کے وقت بِلا ناغہ مستقل استعمال کیجیے موٹاپے اور بَہت سی بیماریوں بالخصوص پیٹ کے اَمراض سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حفاظت ہو گی۔  بہتر یہ ہے کہ اس میں ایک ورنہ  آدھا لیموں بھی نچوڑ لیا کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  فَوائد زائد ہو جائیں گے۔اگر مطالعہ کرتے کرتے یا اِجتماع وغیرہ میں بیٹھے بیٹھے بے وقت نیند چڑھتی ہو گی تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بھی نَجات ملے گی۔“ (2)اس علاج کے لیے کوئی وقت مقرّر نہیں ہے لیکن بہتر وقت نہار مُنہ ہی پینا ہے۔ کوئی بھی علاج شروع کرنے سے قبل اپنے مُعالج سے ضرور مشورہ کر لیجیے۔   
٭…٭…٭…٭…٭…٭



________________________________
1 -     شجرۂ قادرِیّہ رضویہ ضیائیہ عَطّارِیّہ ،  ص۳۲ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی   
2 -     فیضانِ سُنَّت ،  ١ / ٧٢٢مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی