Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
28 - 30
ہو جاتی ہے۔ (1)  (شیخِ طریقت،اَمیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:)میں سوتے  وَقت حتَّی الامکان تین گھڑیاں اپنے  سرہانے رکھتا ہوں۔ 
اگر جذبہ ہو گا تو راہیں خود بخود  کھلتی چلی جائیں گی اور اگر  جذبہ نہیں  ہو گا تو  گھر کیا مساجد میں دورانِ اِعتکاف بھی کئی بدنصیب لوگ باجماعت نماز ادا کرنے سے محروم  رہ جاتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں باعمل بنائے اور پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم 
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت
                      ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی	 (وسائلِ بخشش)
جلد بیدار ہونے کا ایک  رُوحانی نسخہ یہ ہے کہ سُورۂ کَہف کی آخری چار آیتیں (2) یعنی (اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا) سے ختم سُورہ  تک رات میں یا صُبح جس



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ،  ۳۰ / ۱۲۴ 
2 -    سُورۂ کَہف کی آخری چار آیات یہ ہیں: (اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ(۱۰۷)خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا(۱۰۸)قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا(۱۰۹)قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰))