الشَّحْنَاءُ یعنی مصافحہ کیا کرو کینہ دُور ہوگا اور تحفہ دیا کرو محبت بڑھے گی اور بُغْض دُور ہو گا(1)۔ (2)
نمازِ فجرکے ليے اُٹھنے میں سُستی کی وُجوہات
سُوال:نمازِ فجرکے لیے اُٹھنے میں بہت سُستی ہوتی ہےاس کی کیا وجہ ہے؟ نیز جلد بیدار ہونے کا نسخہ بھی اِرشاد فرما دیجیے۔
جواب:نمازِ فجرکے لیے بیدار ہونے میں سُستی کی ایک وجہ رات میں سیرہو کر کھانا کھانابھی ہے کیونکہ ڈَٹ کر کھانے سے نیند گہری آتی ہے لہٰذا کھانا کم کھائیں ، جب کھانا کم کھائیں گے تو نیند گہری نہیں آئے گی اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ صُبح آنکھ بھی جلد کُھلے گی۔
دوسری وجہ رات کو دیر سے سونا بھی ہے۔ اگر آپ رات دیر تک شاہراہوں پر گھومتے پھرتے رہیں گے یا رات میں نعت خوانی کے نام پر دو دو بجے تک بیٹھے رہیں گے پھرتین یا چار بجے جب سوئیں گے تو بھلا فجرمیں آنکھ کیسے کُھلے گی! اگر آپ کی اِن کوتاہیوں کی وجہ سے نمازِ فجر قضا ہوئی تو آپ گناہگار ہوں گے
________________________________
1 - موطا امام مالک، کتاب حسن الخلق، باب ما جاء فی المھاجرة ، ۲ / ۴۰۷، حدیث: ۱۷۳۱
2 - مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 352 صفحات پر مشتمل کتاب ”باطنی بیماریوں کی معلومات “اور 83 صفحات پر مشتمل رسالے
”بغض وکینہ“ کا مطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس باطنی بیماری سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)