Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
23 - 30
کینے سے بچنے کا طریقہ
سُوال:کینہ سے بچنے کا طریقہ بھی اِرشاد فرما دیجیے۔ 
جواب:کینے سے بچنے کے لیےاس کے بارے میں عِلم ہونا ضَروری ہے ،جب اس کے بارے میں عِلم ہو گا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بچنے کا بھی  ذِہن بنے گا۔فی زمانہ کینے کا مَرض بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے،کسی کو اپنے ماں باپ سے کینہ ہے تو کسی کو اپنی اَولاد سے،کسی کو پڑوسیوں سے تو کسی کو عزیز و اقارب سے۔ ساس اور بہو کا کینہ تو مثالی  ہے ،عُموماً اِن کی آپس میں ٹھنی رہتی ہے جس کی وجہ سے ایک دوسرے کی بُرائی  (یعنی غیبت وغیرہ) کرتی اور آپس میں بدگمانی رکھتے ہوئے مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک دوسرے پر جادُو کے اِلزامات دھرتی ہیں۔ عُموماً خاندان میں ہر ایک یہی کہتا دکھائی دیتا ہے کہ یہ جادُو کرتا ہے، وہ جادُو کرتا ہے، فُلاں نے جادو کروا دیا ہے گویا  کہ سارا معاشرہ ہی جادُوگر ہو گیا ہے۔ پھر یہ لوگ عاملوں کے پاس چکر لگاتے  ہیں، عامِل بھی اِن کی  نفسیات کے مطابق یہی بتاتے ہیں کہ تم  پر جادُو کیاگیا ہے اور بسااوقات وہ جادُو کروانے والے کے نام کا پہلا حرف بھی  بتا دیتے  ہیں۔ اب اس نام کے بارے میں غور و فکر شروع ہو جاتا ہے کہ اس حَرف سے کس کا نام شروع ہو رہا ہے،اِتفاق سے جس پر شک ہو اُسی کے نام کا پہلا حَرف وہی  ہو جو عامِل نے