دُرِّمختار میں ہے:سُترہ ایک ہاتھ کی مِقدار اونچا اور اُنگلی برابر موٹا ہو۔ (1)
رہی بات چادر کو سُترہ بنانے کی تو اگر کسی نے چادر کو اوپر سے پکڑ کر چھوڑ دیا اور نمازی کے آگے سے گزرا تو اس طریقے سے چادر کا سُترہ نہیں ہوسکتا اور گُزرنے والا گناہگار ہو گا۔
کینے کی تعریف اور سبب
سُوال:کینہ کسے کہتے ہیں؟نیز کینہ پیدا ہونے کا سبب کیا ہے؟
جواب: کینہ دِل کی چھپی ہوئی دُشمنی کو کہتے ہیں،یہ ایک باطنی بیماری ہے ایسی باطنی بیماریوں کو مہلکات کہتے ہیں، ان کے بارے میں ضَروری اَحکامات کا جاننا مسلمان کے لیے فرضِ عین اور نہ جاننا گناہ ہے۔ کینہ پیدا ہونے کا بنیادی سبب”غُصَّہ“ہے جیسا کہ حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں :کینہ کا معنیٰ یہ ہے کہ ”انسان اپنے دل میں کسی کو (بِلا اجازتِ شرعی) بوجھ سمجھے اور ہمیشہ کے لیے اس سے بغض و عداوت رکھے اور نفرت کرے ۔“ جب انسان کو غصَّہ آتا ہے اور وہ اس وقت اِنتقام لینے سے عاجز ہونے کی وجہ سے غصہ پینے پر مجبور ہوتا ہے تو اس کا یہ غُصّہ باطِن کی طرف چلا جاتا ہے اور قرار پکڑ لیتا ہے پھر ” کینے“کی شکل اِختیار کر لیتا ہے۔ (2)
________________________________
1 - دُرِّمختار، کتابُ الصَّلا ة، بابُ ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲ / ۴۸۴
2 - احیاءُ العلوم ، کتاب ذم الغضب و الحقد و الحسد ، القول فی معنی الحقد...الخ ، ۳ / ۲۲۳ بتقدم و تاخر دار صادر بیروت