Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
20 - 30
 آڑے ہو کر گزرنے میں  کیا ہے؟ تو سو برس کھڑا رہنا اس ایک قدم چلنے سے بہتر سمجھتا۔ (1) 
حضرتِسیِدُنا کعب ُالاحبار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:نمازی کے سامنے سے گُزرنے والا اگر جانتا کہ اس پر کیا گناہ ہے؟ تو  زمین میں  دَھنس جانے کو  (نَمازی کے آگے سے)گُزرنے سے بہتر جانتا۔ (2) مُصَلِّی (نمازی)کے آگے ستُرہ ہو یعنی کوئی ايسی چیز جس سے آڑ ہو جائے، تو سُترہ کے بعد سے گُزرنے میں کوئی حَرج نہیں۔ (3) 
سُترہ کیسا ہونا چاہیے؟
سُوال : سُترہ کیسا ہونا چاہیے؟نیز نمازی کے آگے سے گُزرنے کے لیے کیا  چادر کا سُترہ کافی ہے ؟ 
جواب:سُترہ کم از کم ایک ہاتھ اونچا اور اُنگلی کے برابر موٹا ہو نا چاہیے لہٰذا جو چیز سُترہ بنائی جا رہی ہے اس کا کم ازکم ایک ہاتھ اونچا اور اُنگلی  برابر موٹا ہو نا ضَروری ہے اگر اس مِقدار سے کم ہو گی تو سُترہ نہیں ہو گا۔فقہِ حنفی کی مشہور و معروف کتاب 



________________________________
1 -     ابنِ ماجه ،  کتاب اقامة الصلاة والسنة  فیھا،  باب المرور  بین  یدی المصلی ،  ۱ / ۵۰۶،   حدیث: ۹۴۶ 
2 -     موطا امام مالک ،  کتاب قصر الصلاة  فی السفر،   باب التشدید فی أن یمر... الخ،   ۱ / ۱۵۴،   حدیث: ۳۷۱  دار المعرفة  بیروت 
3 -     بہارِشریعت ،  ۱ / ۶۱۵،  حِصہ: ۳