Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
2 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟ 
 (مع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ  (۳۰ صفحات) مکمل پڑھ لیجیے
 اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سَردارِ دوجہان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے:مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ (1)   
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیطان یا شریرجنات کو بَدی کی طاقت کہنا کيسا؟
سُوال:شیطان یا شریر جنات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا ہے؟
جواب:شیطان یا شریر جنات کو بَدی کی طاقت کہنا دَرحقیقت ان کے جسمانی  وُجود کا اِنکار کرنا ہے  اور یہ کُفر ہے جیسا کہ صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علَّامہ 



________________________________
1 -     ابنِ  ماجه،  کتاب اقامة  الصلا ة   والسنة  فیھا،  باب الصلٰوة  علی النبی،  ۱ / ۴۹۰،  حدیث: ۹۰۷  دار المعرفة   بیروت