Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 23:شریرجنَّات کو بَدی کی طاقت کہنا کیسا؟
18 - 30
مبتلائے کراہت و تارکِ سنّت ہو گا۔ (1)لہٰذا جما عت کا سلام پھر جانے کے بعد پیچھے نماز پڑھنے والوں  کی طرف چہرہ کر کے اُنہیں دیکھنے یا پیچھے جانے کے لیے اُن کی طرف منہ کر کے ان کی نماز ختم ہونے کا اِنتظار کرنے یا نمازیوں  کے سامنے کھڑے ہو کر اِعلان کرنے  یا  دَرس وبیان کرنے سے بچنا ہو گا۔اسی طرح  جمعۃ المبارک کے خطبے میں بھی اِحتیاط کرنی چاہیے ۔ اگر کسی سے یہ غَلَطیاں ہوئی ہوں تو اُسے توبہ کرنی چاہیے ۔ 
فنائے مسجد میں  دُنیوی باتیں کرنا اور قہقہہ لگانا
سُوال :فنا ئے مسجِد کسے کہتے ہیں؟نیز فنائے مسجد میں دُنیوی باتیں  کرنے اور قہقہہ لگانے کا کیا حکم ہے؟ 
جواب:فنائے مسجِد سے مُراد وہ جگہ ہے  جو ضَروریاتِ مسجِد  کے لئے بنائی گئی ہو اور مسجِد کی چار دیواری یا حدود کے اندر ہو نیز اس کے اور اَصل مسجِد کے درمیان راستہ نہ ہو جیسا کہ فقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام فرماتےہیں:فنائے مسجد وہ مکان ہے جو مسجِد سے متصل (یعنی مِلا ہوا) ہو اور دَرمیان میں راستہ نہ ہو۔ (2)
رہی بات فنائے مسجد میں دُنیوی باتیں  کرنے اور قہقہے لگانے کی تو اس کے متعلق میرے آقا اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں:فصیلِ مسجد بعض



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۲۰۵ رضا  فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور
2 -     غنیةُ المتملی،   فصل  فی  احکام المسجد ،   مسائل متفرقة ،   ص۶۱۴  مرکز الاولیا لاھور