پاؤں میں (مہندی) لگا سکتے ہیں جس طرح ان کو زیور پہنا سکتے ہیں۔ (1)
بچّے کو دودھ پلانے سے عورت کاوُضُو نہیں ٹوٹتا
سُوال :کیا بچّے کو دودھ پلانے سے عورت کاوُضُو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب: بچّے کو دودھ پلانا نواقضِ وضو (یعنی وہ چیزیں جو وضو کو توڑ دیتی ہیں ان) میں سے نہیں لہٰذا بچّے کو دودھ پلانے سےعورت کاوُضُو نہیں ٹوٹتا۔
٭…٭…٭
٭…٭…٭…٭…٭…٭
رِزق میں برکت کا وظیفہ
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘ کے صفحہ 128پر ہے:ایک صحابی (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) خدمت ِاقدس (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) میں حاضر ہوئے اور عرض کی: دُنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی۔ فرمایا: کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے۔ خلقِ دُنیا آئے گی تیرے پاس ذَلیل و خوار ہو کر ، طلوعِ فجر کے ساتھ سو بار کہا کر ’’ سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ ‘‘ اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی:حضور! دُنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں کہاں اُٹھاؤں کہاں رکھوں!
(لسان المیزان، حرف العین، ۴ / ۳۰۴، حدیث: ۵۱۰۰، زرقانی علی المواھب، ذکر طبه صلی الله علیه وسلم من داء الفقر، ۹ / ۴۲۸ واللفظ له)
________________________________
1 - بہارِشرِیعت، ۳ / ۵۹۶، حِصّہ : ۱۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی