Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 20:قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت
37 - 39
  نے کیا اور سب سے پہلے سیاہ خِضاب فرعون نے کیا۔ (1)  
سفید داڑھی میں مہندی لگانے کی فضیلت
سُوال :کیا سفید داڑھی میں مہندی لگانے کی بھی کوئی فضیلت ہے؟
جواب:جی ہاں۔حضرتِ سیِّدُنا علّامہ جلالُ الدّین سُیوطی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی  ’’ شرح الصُّدور ‘‘ میں نَقْل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مرفوعاً رِوایت ہے:جوشخص اس حالت میں فوت ہوا کہ اس نے  ( کالے خِضاب کے علاوہ مثلاً لال یا زَرد مہندی کا)   خِضاب  کیا ہوا تھا،  منکر، نکیر اس سے قبر میں سوال نہیں کریں گے،  منکر کہے گا: اے نکیر!  اس سے سوال کرو۔ نکیر جواب دے گا کہ میں اس سے کیسے سوال کروں حالانکہ اس کے چہرے  پر اسلام کا نور ہے۔ (2)   
خوشی کے موقع پرمَرد کا ہاتھوں میں مہندی لگانا کیسا؟
سُوال :کیاعید یا  شادی وغیرہ خوشی  کے مَواقع پر مَرد اپنے  ہاتھوں میں  مہندی لگا سکتے ہیں؟
جواب:مَرد عید یا  شادی وغیرہ خوشی  کے مَواقع پر بھی  اپنے  ہاتھوں میں مہندی نہیں لگا سکتے کیونکہ مہندی لگانے سے عورتوں سے مشابہت ہوتی ہے اور عورتوں کی مشابہت اِختیار کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ حدیثِ پاک میں



________________________________
1 -    فردوس الاخبار، باب الألف، ۱ / ۳۵، حدیث: ۴۷ دارالفکر بیروت   
2 -    شرح الصدور ، باب من لا یسئل فی القبر، ص۱۵۲  مركز اهل سنَّت  بركات رضا هند