جواب:مہندی لگانے کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب بال سفید ہوں جبکہ ’’ بخاری شریف ‘‘ کی رِوایت کے مطابِق ہمارے پیارےآقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مبارک اورسرِاقدس میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔ (1) مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں: حضورِ انورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے داڑھی شریف میں کبھی خضاب نہ کیا کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے بال خضاب کی حد تک سفید نہ ہوئے صرف چند بال شریف سفید تھے، چند بار سر شریف میں مہندی لگائی تھی دردِسرکی وجہ سے۔ (2)
سب سے پہلے مہندی کس نے لگائی؟
سُوال :سب سے پہلے مہندی اور کَتَم کا خِضاب کس نے کیا؟نیز سیاہ خِضاب کس نے شروع کیا ؟
جواب:سب سے پہلے مہندی اور کَتَم کا خِضاب حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کیا جبکہ سیاہ خِضاب سب سے پہلے فرعون نے کیا جیسا کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: سب سے پہلے مہندی اور کَتَم کا خِضاب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
________________________________
1 - بخاری، کتاب المناقب، باب صفة النبی صلَّى الله عليه وسلم ، ۲ / ۴۸۷، حدیث: ۳۵۴۸
2 - مرآۃ المناجیح، ۶ / ۱۵۰