Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 20:قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت
25 - 39
بازار  وغیرہ جہاں جہاں سہولت ہو خوب خوب فیضانِ سنت سے دَرس  دیجیے اور  سنیے،  یہ مدنی اِنعامات میں سے ایک مدنی اِنعام بھی ہے کہ ” کیا آج آپ نے فیضانِ سنَّت سے دو دَرس  (مسجد ،  گھر ، دُکان ، بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو )   دیئے یا سنے؟ (دو میں سے گھر کا ایک دَرس ضروری ہے۔)  “اس مدنی اِنعام پر عمل  کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہرطرف نیکی کی دعوت کی دھوم مچ جائے گی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دَرس دینے اور سننے کی توفیق عطافرمائے اور اس کی برکتوں سے مالا مال فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم 
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی
  گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی	
    سعادت ملے درسِ فیضانِ سنَّت	
                کی روزانہ دو مرتبہ یاالٰہی	 (وسائلِ بخشش)  
فیضانِ سُنَّت کے دَرس سے روکنا کیسا؟
سُوال :بعض مساجد کی  اِنتظامیہ بِغیر کسی معقول وجہ کے  ’’ فیضانِ سُنَّت ‘‘   کا  دَرْس نہیں دینے دیتی، ان کا ایسا کرنا کیسا ہے؟ 
جواب :مَساجد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا گھر ہیں جیسا کہ پارہ 29 سورۃُ الجن کی آیت نمبر 18میں خُدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:  (وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ)  ترجمۂ کنز الایمان: ”اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں۔“لہٰذا جو شخص بِلااجازتِ شرعی مسجد کی رونق