Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 20:قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت
2 - 39
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت  
 (مع دِیگردِلچسپ سُوال جواب)  
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ (۴۰ صفحات)   مکمل پڑھ لیجیے 
اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
رحمتِ عالمیان،  مکّی مَدَنی سلطان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عالیشان ہے:جو قوم کسی مجلس میں بیٹھے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذِکر اور نبی  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم)   پر دُرُود شریف نہ پڑھے وہ قِیامت کے دِن جب اِس کی جزا دیکھیں گے تو اُن پر حسرت طاری ہو گی،  اگرچہ جنَّت میں داخل ہو جائیں ۔  (1)  
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود اُن پہ سَدا مَیں
                         اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے	 (وسائلِ بخشش)  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسجد کے دائیں کونے میں دو مُعَلَّق تخت
سُوال:مدینۃُ الْاولیا احمدآباد  (ہند)   میں ۳۰، ۲۹، ۲۸ رَجبُ المرجَّب ۱۴۱۸ھ مطابِق



________________________________
1 -    مسندِ امام احمد، مسند ابی ھریرة ، ۳  / ۴۸۹، حدیث: ۹۹۷۲  دارالفکر بیروت