Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 20:قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت
15 - 39
آخِرتین مرتبہ دُرُود شریف پڑھیں ہر بار شروع میں”بِـسْـمِ الـلّٰـہِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـیْـم“پڑھیں اور پڑھ کر پانی پر دَم کر کے  پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرتی رہیں اور وقتاً فوقتاً ان آیات کا وِرْد بھی کرتی رہیں۔آپ بھی پانی دَم کر کے انہیں دے سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بچہ سیدھا ہو جائے گا۔ دَرْدِ زِہ کے لیے بھی یہ عمل مُفید ہے۔ (1)   کچھ دِنوں کے بعد  ان  اسلامی بھائی نے بتایا کہ ایک ہی دن اس طرح دَم کیا ہوا پانی پلانے سےاَلْحَمْدُ  لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّآرام ہو گیا، بچّہ بھی سیدھا ہو گیا اور اب آپریشن کا خطرہ بھی ٹل چکا ہے۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قرآن و سنَّت کی  عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی اِصلاح اور خیرخواہی کے جذبے کے تحت جہاں  بےشمار مجالس قائم کی ہیں وہاں  دُکھیارے  اورغم کے مارے اسلامی بھائیوں کے لیے ایک مجلس بنام”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ“ بھی بنائی ہے جس کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کاتعویذات کے ذَریعے فِیْ سَبِیْلِ اللہ عِلاج کیا جاتا ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں۔ تعویذات کے طلبگار اسلامی بھائیوں کو چاہیے  کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنَّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت فرمائیں اور



________________________________
1 -    مدنی اِلتجا: کوئی بھی وِرد وَظیفہ شروع کرنے سے قبل حُضُور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کے ایصالِ ثواب کے لیے کم از کم گیارہ روپے کی نیاز اور کام ہو جانے کی صورت میں کم از کم پچیس روپے کی  نیاز امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کیجیے۔ مذکورہ رقم سے دِینی کتب و رَسائل بھی خرید کر تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)