Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 20:قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت
14 - 39
	  (آخِرکار شیطان کے بہکاوے میں آ کر وہ گمراہ ہوکر کفر کی موت مر گیا۔)   (1)   
تفسیرِ روحُ البیان میں ہے:بعض اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی:اے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ !  تُو نے بَلْعَم بِن باعوراء کو اِتنی کرامتیں عطافرما کر پھر اس کو کیوں اس قَعرِ مَذِلَّت (یعنی ذِلَّت کے گڑھے)   میں گِرا دیا؟ اللّٰہ عَزَّ   وَجَلَّ نے اِرشاد فرمایا:اس نے کبھی میری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا ۔اگر وہ شکر گزار ہوتا تو میں اس کی کرامتوں کو سَلب کرکے اس کو دونوں جہاں میں اس طرح ذَلیل و خوار اور خائِب و خاسِر نہ کرتا۔ (2)  
خاتِمہ بِالخیر ہو میرا مدینے میں اگر
                     بال بال اُٹّھے پکار اپنا،  خدایا شکریہ	 (وسائلِ بخشش )
اَورادِ عطّاریہ کی مدنی  بہار
سُوال:ایک اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں عرض کی:میرے گھر میں اُمّیدسے ہیں مگر بچہ ٹیڑھا ہے  ڈاکٹر آپریشن کا کہہ رہے ہیں ،  تکلیف بَہُت ہو رہی ہے،  دُعا فرما دیجیے۔ 
جواب: (شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:)  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآسانی فرمائے۔ گھر والوں سے کہیں کہ سُـوْرَۂ اِنْـشِـقَـاق کی اِبتدائی پانچ آیات تین بار، اوّل و



________________________________
1 -    تفسیرِ صاوی ، پ۹، الاعراف، تحت الآیة: ۱۷۵، ۲ / ۷۲۷ دارالفکر بیروت
2 -    روح البیان، پ ۸، الاعراف، تحت الآیة: ۱۰، ۳ / ۱۳۹ داراحیاء التراث العربی بیروت