بہہ جانے کا خوف رہتا ہے۔ بس!انہیں خیالات کی وجہ سے میں مدینۂ پاک کی کھجوریں اِستِعمال کرنے سے بچتا رہتا ہوں حالانکہ مجھے وطن میں بہت ساری مدینۂ طیبہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی کھجوریں ملتی رہتی ہیں تو میں انہیں کسی اور کے لیے آگے بڑھا دیتا ہوں۔
بہرحال مدینۂ طیبہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی کھجوریں لانے اور کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر کوئی مسلمان کھاتا ہے تو اس کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ توہین کی نیت سے کھجوریں کھاتا ہے اور اگر کوئی نہیں کھاتا تو اسے بھی بُرا بھلا نہیں کہہ سکتے کہ یہ مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان مُقدَّس اَشیاء سے نفرت کرتا ہے کیونکہ اَعمال کا دارو مدار نیت پر ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر ایک کی نیت و اِرادے سےخبردار ہے۔ میرے اس فِعل پر شرعاً کوئی گرِفْت بھی نہیں۔میرے آقااعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت، مجدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:
طیبہ نہ سہی اَفضل مکّہ ہی بڑا زاہد
ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے (حدائقِ بخشش)
نَفلی حج اَفضل ہے یا صَدَقۂ نفل؟
سُوال:نفلی حج اَفضل ہے یا صَدَقۂ نفل؟
جواب:نفلی صَدَقہ سے نفلی حج اَفضل ہے بشرطیکہ نفلی صَدَقہ کی زیادہ حاجت نہ ہو جیسا