Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 10 :سفرِ مدینہ کے مُتَعَلِّق سُوال جواب
34 - 36
 (یعنی بغیر)اِس کے نماز ہوتی ہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر بےطہارت نماز ادا کرنے کو عُلَماء کُفر لکھتے ہیں اور کیوں نہ ہو کہ اِس بے وُضُو یا بےغسل نماز والے نے عبادت کی بے اَدَبی اور توہین کی۔(1) 
مَسْجِدَیْنِ کَرِیْمَیْنمیں صفائی کیلئے مُلازمت اِختیار کرنا
سُوال: جو لوگ مَسْجِدَیْنِ کَرِیْمَیْن میں صفائی کے لیے مُلازمت اِختیار کرتے ہیں ان کے بارے میں کچھ اِرشادفرما دیجیے۔ 
جواب:مسجدیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے گھر ہیں ، انہیں صاف ستھرا  رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مسجد کی صفائی وستھرائی کرنے والا گویا اپنے دِل کی صفائی کر رہا ہے اور مَسْجِدَیْنِ کَرِیْمَیْن جو اَفضلُ المساجد ہیں ان کی صفائی کرنے والوں کی شان کے کیا کہنے! حضرتِ سیِّدُنا عُبَیْدُاللہ بن مَرزُوق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ مدینہ شریف میں ایک عورت مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی۔ جب اس کا اِنتقال ہوا تو نبیٔ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اس کے بارے میں خبر نہ دی گئی۔ ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اس کی 



________________________________
1 -    مزید تفصیل جاننے کے لیے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ”کپڑے پاک کرنے کا طریقہ مع نجاستوں کا بیان‘‘دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کر کے  مُطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات  کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )