Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 10 :سفرِ مدینہ کے مُتَعَلِّق سُوال جواب
31 - 36
البقیع شریف میں آرام کنندگان کی خِدمات میں بھی سلام عرض کریں۔ زیرِ گنبدِخضرا جلوۂ محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں موت سے ہم آغوش ہونے کی سعادت ملنے کی صورت میں بقیعِ پاک میں ’’ مُستقِل داخِلہ ‘‘  کی اِجازت مل جائے  تو زہے قسمت ورنہ بے اَدَبی اور گناہوں سے بچ نہ پانے کے باعِث اگر ضمیر ملامت کرتا ہو تو بقیع شریف پر حسرت بھری نظر ڈالتے ہوئے اَلوداعی سلام پیش کرکے روتے ہوئے وطن روانہ ہوں۔ 
میں شکستہ دِل لئے بوجھل قدم رکھتا ہوں
                     چل پڑا ہوں یا شَہَنْشاہِ مدینہ الوداع	(وسائلِ بخشش)
حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں کم مدت کی حاضری کو ہرگز ہر گز کم تصوُّر  نہ کیجیے۔ خُدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم!وہاں کی حسین وادیوں میں گزرا ہوا ایک لمحہ دُنیا کے ظاہِری سر سبز و شاداب گلزار کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہی نہیں بلکہ بہترین ہے۔  
وُہی ساعتیں تھیں سُرور کی وُہی دن تھے حاصلِ زندگی
بحُضُورِ شافعِ اُمَّتاں مِری جن دِنوں طَلَبی رہی
ناپاک کپڑوں میں نماز کا حکم
سُوال: حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماًیا کسی بھی جگہ پر طہارت خانوں کے صحیح نہ