اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کبھی تو کرم ہو گا ہم بھی مدینے جائیں گے۔
مدینے جانے والو! جاؤ جاؤ فی اَمَانِ اللّٰہ
کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں (وسائلِ بخشش)
حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن میں زیادہ دن قیام کرنا کیسا؟
سُوال:عمرے کے لیے جانے والوں کا حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں زیادہ دن قیام کرنا کیسا ہے ؟
جواب:عمرے کے لیے جانے والے اگر وہاں کے آداب بجا لاتے اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچا پاتے ہوں تو ان کے لیے زیادہ اَیّام گزارنا باعثِ سعادت ہے۔ زیادہ مُدَّت قِیام کرنے سے عموماً لوگوں کے دِلوں سے اَہمیت ختم ہو جاتی ہے اور وہ گناہوں پر بے باک ہو جاتے ہیں لہٰذا ایسوں کو چاہیے کم سے کم مُدَّت قِیام کریں مثلاً عمرہ کے لیے جائیں تو ایک دِن میں عمرہ شریف ادا کریں، پھر فوراً سرکارِ ابدِ قرار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور شَیخَیْن کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی بارگاہوں میں بغرضِ سلام ایک دِن کے لیے مدینہ ٔ منورہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً حاضِر ہوں۔ مسجدِنبوی شریف عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں نمازیں پڑھیں، سیِّدُ الشُّھَداء حضرت ِسیِّدُنا حمزہ و شُہدائے اُحُد رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی بارگاہوں میں سلام عرض کرنے جائیں۔جنَّتُ