Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 10 :سفرِ مدینہ کے مُتَعَلِّق سُوال جواب
29 - 36
ہمراہ سُنَّتوں کی تربیّت کے  مَدَنی قافلوں میں سفر اور  مَدَنی اِنعامات پرعمل بڑھانے اور اِستقامت پانے کے لیے فکرِ مدینہ کرتے ہوئے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کرکے  ہر مدنی ماہ   کی پہلی تاریخ  کو اپنے ذِمَّہ دار کو جَمْع کروانے کا معمول بنا لے۔نفس کی خاطر کی جانے والی ذاتی دوستیاں ترک کر کے اچھی صحبت اِختیار کرے، کم بولنے اور نِگاہیں نیچی رکھنے کی خاص مشق کرے،  حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن   زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً کےآداب سیکھے، اپنی بے مائیگی،  نااَہلی اور گناہوں کا اعتِراف کرتے ہوئے اللّٰہرَبُّ العالمینجَلَّ جَلَالُہکی بارگاہ میں خوب اِستغفار کرے اور توفیقِ خیر کی خیرات مانگے۔رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیۡن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے رَحمت و اِستقامت کی بھیک طلب کرے۔ جب ظاہری اَسباب کا اِنتظام ہو جائے اور دل بھی مطمئن ہو کہ اب مکہ ٔمکرمہ اور مدینہ ٔمنوَّرہ زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً  کا حتَّی الاِمکان اَدَب کر پاؤں گا اور قصداً گناہوں کا  صُدُور بھی نہیں ہو گا تو اب حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کے سفر کی تیّاری کرے۔ 
اگر اَسباب نہ بن پائیں تو حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماًجانے والوں کو بنظرِ رَشک دیکھیں، ان سے ملاقات کا شرف حاصِل کریں اور ان سے سلامِ شوق عرض کرنے اور دُعائے مَغْفِرت و حاضری کی عاجزانہ اِلتجا کریں۔ اگر قریبی عزیز ہوں  تو انہیں رُخصت کرنے جائیں تو اپنا یوں مدنی ذہن بنائیں کہ