کہ کھانا پینا جبکہ مسجد کو آلودہ نہ کرے اور نہ مسجد کی جگہ گھیرےتو یہ سونے کی طرح (جائز) ہے کیونکہ مسجد کو صاف ستھرا رکھنا واجب ہے۔(1)جب مسجد میں کھانا پینا ان دونوں باتوں سے خالی ہو تو معتکف کو بالاِتفاق بِلاکراہت جائز ہے۔
سالن میں پکی ہوئی اِلَائچی کھانے کا حکم
سُوال:اگراِلَائچی سالن وغیرہ میں پکا لی جائے تو کیا ایسا سالن مُحْرِم کے لیے کھانا جائز ہے ؟
جواب:اگرسالن یا مشروبات وغیرہ میں خُوشبو جیسے زعفران یا اِلَائچی وغیرہ کوملا کر پکایا لیا گیا تومُحْرِم کے لئے اس کا کھانا، پینا جائز ہے اور کھانے یا پینے والے مُحْرِم (اِحرام والے)پر کوئی دَم یا صَدقہ(2)نہیں کیونکہ پکانے سے ان کا وُجُود کھانے میں مل کر ختم ہو جاتا ہے لہٰذا اب ان کے وجود کا اِعتبار نہ رہا اور ان کا کھانا، پینا مُحْرِم کے لیے جائز ہو گیا۔(3)
حالتِ احرام میں خُوشبودار صابُن کا اِستعمال
سُوال:حالتِ احرام میں صابُن سے ہاتھ دھو سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:حالتِ احرام میں صابُن سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔حِجازِ مُقَدَّس کے ہوٹلوں میں
________________________________
1 - رَدُّالْمُحتار، کتابُ الصوم ، بابُ الاعتکاف، ۳ / ۵۰۷
2 - دَم : یعنی ایک بکرا۔ (اِس میں نَر، مادہ، دُنبہ، بَھیڑ، نیز گائے یا اُونٹ کا ساتواں حصَّہ سب شامل ہیں۔) صَدَقہ : یعنی صَدَقۂ فِطر کی مِقدار۔آج کل کے حساب سے صَدَقۂ فِطر کی مِقدار 2 کلو میں سے 80 گرام کم گندُم یا اُس کا آٹا یا اُس کی رقم یا اُس کے دُگنے جَو یاکھجور یا اُس کی رقم ہے۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
3 - اِحرام اورخُوشبودار صابن ، ص۲۳ ملخصاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی