اپنے مُعاملات کے خود ہی ذِمَّہ دار ہیں۔
تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیغام تادمِ تحریر دُنیا کے تقریباً 200 مُمالِک میں پہنچ چکا ہے۔ لاکھوں لاکھ مسلمان اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس مَدَنی تحریک سے وَابستہ ہیں۔اب اگر کوئی دعوتِ اسلامی کا تشخص اپنا کر کسی بھی قسم کی بَدعُنوانی کا مُرتکِب ہو تو اس بِنا پر پوری تحریک کو بُرا بھلا کہنا اور مدنی ماحول سے دُور ہو جانا اِنصاف کے خِلاف ہے کیونکہ ایک یا چند اَفراد کی غَلَطی کی وجہ سے ساری تحریک کو بُرابھلا نہیں کہا جا سکتا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنا خوف، اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سچّا عشق اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت عطا فرمائے اور ہر اُس عمل سے بچائے جس سے دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کو نقصان پَہُنچے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ! اِس سے پہلے، اِیماں پہ موت دے دے
نقصاں مِرے سبب سے ہو سنَّتِ نبی کا (وسائلِ بخشش)
ہَوائی جہاز میں گناہوں کا خطرہ
سُوال:کیا ہَوائی جہازمیں بھی گناہوں کا خَطرہ ہوتا ہے؟
جواب:جی ہاں!ہوائی جہازمیں بھی گناہوں کا خطرہ رہتا بلکہ کئی گنا بڑھ جاتاہے۔ حَرَمَیْن