Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
9 - 35
 لٹکتے ہوں گے ، جس شخص کے بارے میں حکم ہوگا اُسے پکڑلیں گے ، مگر بعض تو زخمی ہو کرنجات پا جائیں گے اور بعض کو جہنَّم میں گرا دیں گے   اور یہ ہلاک ہوا۔ (بہارِ شریعت ج ۱ ص ۱۴۷ ۔ ۱۴۸)
یا الٰہی جب چلُوں تاریک راہِ پُل صراط		 آفتابِ ہاشِمی نورُالْھُدیٰ کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے 		ربِّ سلِّم کہنے والے غمزُدا (1) کا ساتھ ہو
یاالٰہی! نامۂ اعمال جب کُھلنے لگیں 
عیب پوشِ خلق ستارِخطا کا ساتھ ہو	(حدائقِ بخشش ص۱۳۳)
 آخِرت میں تنگی کا ایک سبب
	اے عاشقانِ رسول! جہنَّم کی آگ تاریک ہوگی اور پُل صراط اندھیرے میں ڈوباہوا ہوگا۔ فقط وُہی کامیاب ہوگا جس پر ربُّ الاکرم   کا فضل و کرم ہوگا۔ چنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا سہل بن عبداللّٰہ تستری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیسے مروی ہے کہ جس پر دنیا میں تنگی ہوئی اُس پر آخرت میں کشادَگی ہوگی اور جس پر دُنیا میں کشادَگی ہوئی اُس پر آخرت میں تنگی ہوگی۔ 
  (حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۱۰ص۲۰۷حدیث۱۴۹۵۸ماخوذاً )
	حضرتِ سیِّدُنا سعید بن ابو ہلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرمایا کہ میرے پاس یہ بات پہنچی ہے کہ قیامت کے روز پُل صراط بعض لوگوں پر بال سے بھی باریک ہوگا اور بعض کے لئے گھر اور وسیع وادی کی طرح ہوگا۔ 	(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۳۳۳)



________________________________
1 -   غمزدہ کے معنیٰ : غمگین اور ’’غمزدا‘‘ کے معنیٰ  : دوسروں کا غم دُور کرنے والا۔