Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
4 - 35
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظَّم ہے : جو غزوۂ بدرو حُدَیبِیہ میں حاضر تھے ،  اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی  وہ آگ میں داخل نہیں ہوں گے۔ میں نے عرض کی :  یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللّٰہپاک نے یہ نہیں فرمایا  : 
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ(۷۱) (پ۱۶ ، مریم : ۷۱)ترجَمۂ کنزالایمان : اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو ، تمہارے رب کے ذمے پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے۔ 
آ پ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا تم نے نہیں سنا  : 
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا(۷۲) (پ۱۶ ، مریم : ۷۲)
ترجَمۂ کنزالایمان : پھر ہم ڈر والوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑدیں گے گھٹنوں کے بل گرے۔	(ِ اِبن ماجہ ج۴ ص۵۰۸ حدیث۴۲۸۱)
مُجرِم جھنَّم میں گر پڑیں گے
      اے عاشقانِ رسول! اِس روایت سے معلوم ہوا کہ ہر ایک کو دوزخ سے گزرنا ہوگا ۔ خوفِ خدا  رکھنے والے مسلمان بچا لئے جائیں گے اور مجرم وظالم لوگ جہنَّم میں گر پڑیں گے ۔ واقعی انتہائی دشوار معاملہ ہے ، ہائے !ہائے ! پھر بھی ہم خوابِ غفلت سے بیدار نہیں ہوتے۔