اے عاشقانِ رسول! یہ سب اللّٰہُ ربُّ العزّت کی مَشیَّت پر ہے کہ چاہے تو کسی ایک گُناہ پرگرِفت فرما لے اور چاہے تو کسی ایک نیکی پر بخش دے یا اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت سے یامحض اپنی رحمت سے بِلا حساب مغفرت فرمادے۔ چُنانچِہ پارہ24سُوْرَۃُ الزُمَرکی آیت 53 میں خدائے رحمن کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے :
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳)
ترجَمۂ کنزالایمان : تم فرمائو اے میرے وہ بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ، اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو ، بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ، بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے ۔
سَبَقَت رَحمتی علیٰ غضبی تُو نے جب سے سُنا دیا یارب!
آسرا ہم گناہ گاروں کا اور مضبوط ہوگیا یا رب!
تو حسنؔ کو اُٹھا حَسَن کر کے
ہو مَعَ الخیر خاتِمہ یا رب
یہ رسالہ پڑھ لینےکے بعد ثواب کی نیّت سے کسی کو دیدیجئے
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
۲۷ صفر المظفر ۱۴۴۰ھ
2018-11-6 0