ہی مان جائیے ، جلدی جلدی گناہوں سے سچی توبہ کرلیجئے ۔ ابھی توبہ کاوقت موجودہے ۔
کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی
باغ کا جُھولا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! موت کی تیّاری ، قبر و حشر اور پُلْ صِراط سے گزرنے کی آسانی کے حُصُول کی تڑپ اپنے اندر پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرے سفرکواپنا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلوں میں رَحمتِ ربِّ کائنات سے ، سفر کی سچی نیت بھی نَجات کا باعث بن سکتی ہے ، چُنانچِہ حیدَر آباد( با بُ الاسلام سندھ) کے ایک محلے میں مَدَنی دَورہ برائے نیکی کی دعوت سے مُتأَ ثِّر ہو کر ایک ماڈَرن نوجوان مسجِد میں آ گیا ، سنتوں بھرے بیان میں مَدَنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی تواس نے مَدَنی قافلیمیں سفر کیلئے نام لکھوادیا۔ مَدَنی قافلے میں اُس کی روانگی میں ابھی کچھ دن باقی تھے کہ قضائے الٰہی سے اُس کا انتقال ہو گیا۔ کسی اہلِ خانہ نے مرحوم کو خواب میں اس حالت میں دیکھا کہ وہ ایک ہریالے باغ میںہشاش بشاش جھولا جھول رہا ہے۔ پوچھا : یہاں کیسے آ گئے؟ جواب دیا : ’’دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ آیا ہوں ، اللہ کریم کا بڑا کرم ہوا ہے ، میری ماں سے کہہ دینا کہ وہ میرا غم نہ کرے میں یہاں بہت چین سے ہوں ۔ ‘‘
لوٹنے رَحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
کرلو اب نیّتیں قافِلے میں چلو پاؤگے جنّتیں قافِلے میں چلو