Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
31 - 35
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
	اے عاشقانِ رسول! آپ نے غور فرمایا ؟ عمدہ عمدہ مکانات بنانے والے ، خوشنما باغات سجا نے والے اور لہلہاتے کھیت لگانے والے دنیا سے رخصت ہوگئے اور ان کے چھوڑے ہوئے اَثاثے کا دوسروں کو وارِث بنا دیا گیا ، نہ ان پر زمین روئی نہ آسمان ، نہ ہی انہیں مُہلَت (مُہْ۔ لَتْ) دی گئی ، ان کے نام و نشان مٹادیئے گئے ، ان کے تذ کرے ختم ہوگئے ، بس اب وہ ہیں اور ا ن کے اعمال۔ تو یہ دنیا بس عبرت ہی عبرت ہے۔ 
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سو نمونے			 مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بو نے
کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے			 جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے			 یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
جہاں میں کہیں شورِ ماتم بَپا ہے			 کہیں فقر و فاقے سے آہ و بُکا ہے
کہیں شِکوۂ جور و مکر و دَغا ہے 			غرض ہر طرف سے یہی بس صدا ہے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے			 یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
کر لے توبہ ربّ کی رَحمت ہے بڑی
       اے عاشقانِ رسول! اس سے پہلے کہ آپ میں سے کسی کے بارے میں یہ شورمچ جائے کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے ، جلدی غسال کو بلا لائو ، چنانچِہ غسال تختہ اٹھائے چلا آرہا ہو ، غسل دیا جارہا ہو…کفن پہنایا جارہا ہو… پھر اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے۔ یہ سب پیش آنے سے قبل