Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
16 - 35
 اللہ پاک اُس کے لیے ایک لاکھ نیکی لکھے گا اور ایک لاکھ گناہ مٹا دے گا اور ایک لاکھ درجے بلند فرمائے گااور اُس کے لیے ایک گھر جنت میں بنائے گا۔ ‘‘ ( تِرمِذی ج۵ص۲۷۱حدیث۳۴۴)
کہ ہے ربِّ سلّم صَدائے محمّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
      اے عاشقانِ رسول! قَبْر وحَشْر و پُل صراط پر نورِ مصطَفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صَدقے میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہم غلامانِ مصطَفیٰ کو نور ہی نور ملے گا کہ بروزِ محشر ہمارے پیارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنے غلاموں کی فِکر لاحِق ہوگی ، اس دعا : ’’ربِّ سلِّم ، ربِّ سلِّم ‘‘(یعنی ’’پَرْوَرْدَگار سلامتی سے گزار ، پروردگا ر سلامتی سے گزار‘‘ )کی تکرار فرما رہے ہوں گے۔ عاشقِ ماہِ رسالت ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں :   ؎
رضا ؔ پُل سے اب وَجْد کرتے گزرئیے 		کہ  ہے  ربِّ سلِّم  صدائے  محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نُور سے محروم لوگ
 	ہاں جو بد نصیب نَماز نہیں پڑھے گا ، داڑھی منڈوائے گا یا ایک مٹھی سے گھٹائے گا ، ماں باپ کو ستائے گا ، اولاد کو شریعت کی پابندی سے روک کر ماڈَرن بنائے گا ، بیوی اور بالغہ بچیوں کو بے پردہ پھرائے گا ، فلموں ڈراموں ، گانے باجوں ، حرام روزیوں ، سودی تجارتوں ، دھوکے بازیوں ، گندی گالیوں ، غیبتوں ، چغلیوں ، عیب دریوں ، بدنگاہیوں ، بلا اجازتِ شرعی