Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
15 - 35
(۳)مشکل کُشائی کی فضیلت
   جس نے کسی مسلمان بھائی کی مشکل آسان کی اللہ پاک  قِیامت میں پُل صراط پر اُس کیلئے نور کے دو شعبے بنائے گا ، ان کی روشنی سے ایک عالم روشن ہوگا جن کی گنتی ربُّ العزت خود ہی جانتا ہے۔ (معجَم اَوسَط ج۳ص۲۵۴حدیث۴۵۰۴)
(۴) لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ100بار پڑھنے کی فضیلت  
	جو سو بار لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ  پڑھے اُسے اللہ پاک قیامت میں اِس طرح اُٹھائے گا کہ اس کا چہرہ چودھویںرات کے چاند کی طرح چمک رہا ہوگا ۔ (مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۱۰ ص۹۶ حدیث۱۶۸۳۰)
(۵)بازار میں ذِکر کی فضیلت
	 بازار میں اللہ پاک  کا ذِکر کرنے والے کیلئے ہر بال کے بدلے میں قِیامت میں نور ہوگا ۔ 	(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۱۲ حدیث۵۶۷)
جنَّت میں گھر بنوایئے
     سُبْحٰنَ اللہِ!بازارکی غفلت بھری رونقوں سے جب بھی گزرنا پڑ جائے تو نگاہوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ذِکر و دُرُود کا وِرد شروع کردیجئے نیز بازار میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھ لیجئے : 
لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ ٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ ا لْحَمْدُیُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَحَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرطوَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’جو بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے گا ،