Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
14 - 35
 جگمگ جگمگ کرتا جھومتا ہوا پُل صراط سے گزرے گا اُس کی شانِ عظمت نشان کا رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اِس فرمانِ روشن بیان سے اندازہ لگائیے : ’’دوزخ مؤمن  سے کہے گی ، اے مؤمن ! جلد تر گزر ، اس لئے کہ تیرے نور نے میری آگ بجھا دی ۔ ‘‘(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۳۳۹ حدیث۳۷۵)
آقا کا گدا ہوں اے جہنَّم ! تُو بھی سن لے
وہ کیسے جلے جو کہ غلامِ مَدنی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حشْر میں نُور دِلانے والے 5 فرامینِ مصطَفٰے
(۱)  نَمازی کو نور ملے گا
	جس نے نَمازوں کی حفاظت کی ا س کیلئے قیامت میں نور و برہان ( یعنی دلیل) اور نجات ہوگی اور جس نے نَماز کی حفاظت نہ کی تو اُس کیلئے نہ نور ہوگا اور نہ برہان اور نہ نجات اور وہ ( یعنی بے نَماز) قیامت میں قارون وفرعون وہامان اور اُبَیّ بِنْ خَلَف کے ساتھ اُٹھا یا جائے گا ۔ 	
(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۲ ص۵۷۴ حدیث۶۵۸۷)
(۲)  اندھیرے میں مسجِد کو جانے کی فضیلت
       اندھیروں میں مساجِد کی طرف جانے والوں کو قِیامت میں نورِ تام ( یعنی مکمَّل نور )  کی خو ش خبری دو۔   (ابوداوٗد ج۱ص۲۳۲ حدیث۵۶۱)