Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
13 - 35
کے سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول   کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار فرمائیے اور فکر مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پر کرکے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذمے دار کو جمع کروا دیجئے۔ ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘ کا عامل بننے کا اَحسن طریقہ یہی ہے کہ روزانہ رِسالہ پر کیا جائے۔ جو ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘کا رسالہ روزانہ بھر نہیں پاتے وہ کم از کم25 سیکنڈکیلئے دیکھ ہی لیا کریں ،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی نہ کبھی بھرنے کا جذبہ بھی مل ہی جائے گا  اور اس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آخِرت کی تیّاری اور قبر و حشر کی روشنی اور پُل صراط پر نور کے حُصول کی تڑپ پیدا ہو گی ۔ 
نور والے مسلمان
          اللہ پاک  کا جس پر کرم ہوگا اُس کو ایسا نور عطا ہوگا کہ اُس کا بیڑا پار ہوجائے گا۔ چُنانچِہ پارہ 27 سُوْرَۃُ الْحَدِیْد کی 12ویں آیتِ کریمہ میں اللّٰہُ نورُ السَّمٰوٰتِ وَالْارض کا ارشادِ نور بار ہے : 
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ	(پ۲۷ ، الحدید : ۱۲)
ترجَمۂ کنزالایمان : جس دن تم ایمان والے مَردوں اور ایمان والی عورَتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دَہنے دوڑتا ہے ۔ 
نور ِایمان کی شان
             اللّٰہُ ربُّ العزّت کی خاص عنایت سے جو خوش قسمت مسلمان نور سے معمور ہو کر