Brailvi Books

پُلْ صراط کی دہشت
10 - 35
اہلِ صراط رُوحِ امیں کو خبر کریں 		جاتی ہے اُمّتِ نبوی فرش پر کریں 
سرکار! ہم کمینوں کے اطوار پر نہ جائیں 		 آقا حُضور! اپنے کرم پر نظر کریں 
مال زِیادہ تو وبال بھی زیادہ
	    اے عاشقانِ رسول!دستُور ہے کہ جتنا مال زِیادہ اُتنا ہی وَبال بھی زِیادہ۔ سفر کا بھی اُصول ہے کہ بس یا ریل گاڑی وغیرہ میں جس کے پاس زِیادہ سامان ہوتا ہے وہ اُتنا ہی پریشان ہوتا ہے۔ نیزجو لوگ ہوائی جہاز کے ذَرِیعے ایک مُلک سے دوسرے ملک کا سفر کرتے ہیں اُن کو تجرِبہ ہوگا کہ زِیادہ سامان والے کسٹم وغیرہ میں کس قدر پریشا ن ہوتے ہیں ! اِسی طرح جس کے پاس دنیا کے مال کا بوجھ کم ہوگا اُسے آخِرت میں آسانی رہے گی ۔ چُنانچِہ 
’’بھاری بوجھ‘‘ کی تعریف
   حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ اللہ پاک کے  محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرتِ ابو ذَرّ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ہاتھ پکڑ کر تشریف لائے اور ان سے فرمایا : اے ابوذَرّ! کیا تمہیں خبر ہے کہ ہمارے آگے ایک سخت گھاٹی ہے ، اس پر صرف ہلکے بوجھ والے گزر سکیں گے ؟ ایک صاحب نے عرض کی :  یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں بھاری بوجھ والوں میں سے ہوں یا ہلکے بوجھ والوں میں سے؟ فرمایا : کیا تیر ے پاس آج کا کھانا ہے ؟ عرض کی : جی ہاں ۔ فرمایا : کل کا کھانا ہے؟  عر ض کی  : جی ہاں ۔ پھر فرمایا : پرسوں کا کھانا ہے؟ عرض کی : جی نہیں ! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اگر تیرے پاس تین دنوں کا کھانا ہوتا تو