اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
پُلْ صراط کی دہشت (1)شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ(36صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ َّآپ اپنے دل میں مَدَنی انقلاب برپا ہوتا ہوا محسوس فرمائیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پل صراط پر نور ہے ، جو روزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (اَلْجامِعُ الصَّغِیرص۳۲۰حدیث۵۱۹۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پُلْ صراط کی دہشت (حکایت)
حضرتسیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالحَفِیظکی ایک کنیز نے حاضر ہوکر عرض کی : میں نے خواب میں دیکھا کہ جہنَّم کو دَہکایا (یعنی بھڑکایا)گیا ہے اور اُس کے اُوپر پُل صراط رکھ
________________________________
1 - یہ بیان امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع (۱ ، ۲ ، ۳محرم الحرام۱۴۲۶ھ فروری 2005ء بابُ الاسلام سندھ) میں فرمایا۔ مَعَ ترمیم و اضافہ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔