غَرارے مُنہ کے چھالوں کے لیے مُفید ہیں ۔
سُوکھی کھانسی کا علاج
اصلی کتھّا ، ہلدی اورمِصری تینوں ہم وَزن پیس کر رکھ لیجئے اور صُبح و شام ایک ایک گرام استِعمال کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ خشک کھانسی کے لیے مُفیدپا ئیں گے ۔
مُفید مَنجَن
اصلی کتھّا اور چھالیا ہم وَزن پیس کر دانتوں پر ملنے سے ہِلتے دانت مضبوط ہوتے اور مَسُوڑھوں کی سُوجَن بھی بِاِذنِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ٹھیک ہوجاتی ہے۔
نقلی کتّھے کی تباہ کاریاں
میری معلومات کے مطابِق پاکستان میں کتّھے کی پیداوار نہیں ہوتی، لہٰذا دولت کے حریص اَفراد جنہیں کسی کی دُنیا اور اپنی آخِرت برباد ہونے کی کوئی فِکر نہیں ہوتی وہ مِٹّی میں چمڑا رنگنے کا رنگمِلا کر اسی مِٹّی کو کتّھاکہہ کر بیچتے ہیں ! اور یوں بے چارے پاکستانی پان خور گندی مِٹّی کھا کر طرح طرح کے اَمراض کا شکار اور سخت بیمار ہو کر تباہی کے غار میں جا پڑتے ہیں ۔کھانا ہی ہو تو اصلی کتّھا صِرف مناسِب مقدارمیں کھائیں ، جان بوجھ کر نقلی کتّھا ہرگزاستِعمال نہ فرمائیں ۔ نقلی کتّھے کے تاجِر اور نقلی کتّھے والا پان گُٹکادھوکے سے بیچنے والے اِس فعل سے سچّی توبہ کریں ، نیز جان بوجھ کرمِٹّی کھانے والے بھی باز آئیں ۔مِٹّی کے بارے میں شَرعی مسئلہ ( مَس ۔ ئَ ۔ لَہ) یہ ہے کہ اسے حدِّ ضَرَر