Brailvi Books

پان گٹکا
5 - 28
اور {7} گلا صاف کرتاہے  {8} پان کا کورا پّتا چَبانے سے دانتوں  کا دَرد دُور اور {9} مُنہ کی بدبُو کافور  (دُور) ہوتی ہے {10} یہ کھانسی  {11} زکام اور {12} تھکن دُور کرتا ہے  {13} کھانا ہَضم کرنے میں  مددگار ہے البتَّہ نَہارمُنہ کھانے سے بھوک کم کرتا ہے  {14} پان میں  کِلوروفِل  (Chlorophyll) ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے اس کا رنگ سبز ہوتا ہے اور یہ صِرف پتّوں  ہی میں  پایا جاتا ہے۔  کِلوروفِل بدنِ انسانی کے لیے قُوَّت بخش ہے {15} پُرانے زمانے میں  منہ کا ذائِقہ ٹھیک کرنے کے لیے پان استِعمال کیا جاتا تھا ، اب بھی پان کاصِرف کورا پتّا کھا کر اس کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔مُرَوَّجَہ پان کے اَہَم اَجزا کتّھا ، چُونا اور چھالیا ہیں ۔ لہٰذا ان کے بارے میں  بھی مختصراً معلومات حاضِر ہیں : 
کتَّھا کیا ہے ؟
	کتھّا ایک مخصوص دَرَخت کی لکڑیوں  کا عُصارہ  (یعنی نچوڑ )  ہے۔ اصلی کتّھے کی انسانی جسم پر تاثیر  ’’ سرد خشک ‘‘  ہے۔
کتّھے کے 8 فوائد 
 {1} کتھّا خون صاف کرتا ہے  {2} دَست بند کرتا اورقَبض کرتا ہے  {3} خون اور {4} جگر کے غیرضَروری مادّے کے اِخراج (یعنی نکالنے)  میں  مدد کرتا ہے {5} بلغم اور {6} خون کے فَساد کو دُور کرتا  {7} پیشاب کی جلن کو مِٹاتا ہے  {8} اِس کے