تِری وحشتوں سے اے دل! مجھے کیوں نہ عار آئے
تُو اُنہیں سے دُور بھاگے جنہیں تجھ پہ پیار آئے
(ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ ! تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس فرمانِ عالیشان: اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ یعنی دین خیر خواہی کا نام ہے۔ ( مُسلِمص ۴۷حدیث ۵۵) کا واسِطہ مجھے اُمّتِ محبوب کی خیر خواہی کا دَرد نصیب فرما، خیر خواہی میں اَغلاط سے محفوظ کر اورشَرِیعت کے مطابق دیئے جانے والے میرے خیر خواہانہ مشورے ہاتھوں ہاتھ لینے اور ان پر عمل کرنے کی مسلمانوں کو سعادت عنایت فرما اور مجھے بھی عمل خیر کی توفیق بخش ۔
تُو تحریر میں دیدے تاثیر یارب! قَلَم میں اَثر ہو عطا یاالٰہی
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
پان کیا ہے ؟
پان ایک مخصوص بَیل کا پتّا ہے۔ جسمِ انسانی پر پان کی تاثیر ’’ گَرم خُشک ‘‘ ہے ، اس میں وٹامن بی کمپلیکس (Vitamin B complex) ہوتا ہے۔
’’ یا غوثِ اعظم نَظَرِ کرم ‘‘ کے پندَرہ حُرُوف کی نسبت سے پان کے 15فوائد
{1} پان کا پتّا کھایا جائے تو بدن میں خون بنانے میں مدد کرتا ہے {2} دل کو فَرحت {3} جِگر {4} مِعدہ اور {5} دِماغ کو قُوَّت بخشتا {6} منہ کی خشکی دُور کرتا