تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کبھی اس طرح نہیں دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِفطار سے پہلے نَماز مغرِب ادا فرمائی ہو، چاہے ایک گُھونٹ پانی ہی ہوتا۔ ( آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس پانی سے افطار فرماتے) (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۳ص۳۲۴حدیث۳۷۸۰)
تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، ہرماہ کم از کم تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کرتے رہئے اور ’’ فکرِ مدینہ ‘‘ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخوں کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کوجَمع کرواتے رہئے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّان ذرائع سے بے شمار سنتیں سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ! جو مسلمان پان ، گٹکا ، خوشبودار چھالیا، مَین پوڑی، پان پراگ، تمباکواور سگریٹ وغیرہ کی عادتوں سے جان چُھڑانا چاہتے ہیں اُن کے لیے آسانیاں عطا فرما اور انہیں ان چیزوں سے نَجات بخش ، ہماری بے حساب مغفِرت فرما۔ اُمّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نوٹ: یہ رسالہ پہلی بار ۱۱ شوال المُکرّم ۱۴۲۷ھ (بمطابق4-11-2006) کو ترتیب پایا اور کئی بار شائع کیا گیا پھر ۱۵ محرّمُ الحرام ۱۴۳۳ (بمطابق11-12-2011)