مریض کے ساتھ سفر نہیں کرسکتے۔ بالآخِر انہیں بذریعہ ٹرین راستے میں خوشبو کا اسپرے کرتے ہوئے لایا گیا۔ گھر آنے کے بعد کچھ ہی دِنوں میں ان کا انتِقال ہوگیااللہ عَزَّ وَجَلَّہماری، مرحوم اسلامی بھائی کی اور اُمّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مغفِرت فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مین پُوڑی کھانے والے کی حِکایت
پان کے ساتھ تمباکو کا استِعمال نقصانات میں مزید اِضافہ کرتا ہے، اسی طرح خوشبودار سونف سُپاری بھی مُضِرِّصِحّت ہے اورمین پوڑی تو اس قَدَر خطرناک ہے کہ اس کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہیے۔ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میں نے لیاقت آباد (بابُ المدینہ پاکستان) کے ایک نوجوان کو دیکھا ہے جو مین پوڑی کھانے کا عادی تھا۔ بے چارے کو گلے کا کینسر ہوگیا ہے، غذا اُترنی بند ہوگئی تھی تو ڈاکٹروں نے گلے کی طرف سُوراخ کرکے غذا پہنچانے کے لیے نالی لگادی ہے۔
پان کا نِعمَ البَدَل
پان وغیرہ کا نِعمَ البَدَل (Alternative) یوں کرلیجئے کہ اگر گارنٹی شدہ اصلی کتّھا مل جائے فَبِھا (یعنی بہتر) ورنہ سُلَیمانی پان یعنی بِغیر کتّھے چونے کے، پان کے سبز پتّے پر بے خوشبوفَقَط سادہ چھالیا کے تین ٹکڑے رکھ کر کھا لیجئے۔ مگر یہ بھی کبھی کبھار کھائیے اس کی عادت مت بنائیے اِکّا دُکّا بازاری پان کھانے میں یہ بھی خطرہ رہتا ہے کہ اگر چَسکا لگ گیا