Brailvi Books

پان گٹکا
19 - 28
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! کروڑوں  مسلمانوں  کے چہیتے امام یعنی ہمارے امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کس قَدَر خوف ِ خدا عَزَّوَجَلَّکے حامل تھے۔یقیناً تقویٰ اور پرہیز گاری کا اپنا ایک اثر ہوتا ہے،  امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی مَدَنی سوچ دیکھ کر اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّوہ آتَش پرست شخص مسلمان ہوگیا۔
سِند ھ میں  گُٹکے کی تباہ کاریاں 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بابُ الاسلام (سندھ،  پاکستان)  بالخصوص حیدَر آباد میں  ناقِص مین پوڑی اور سڑی ہوئی چھالیا کے گٹکے نے تباہی مچارکھی ہے۔ انٹرنیٹ کی ویب سائیٹ  ’’ جنگ آن لائن ‘‘ ۱۳ صفرُالمُظَفّر ۱۴۲۶ھ  ( بمطابق 23.3.2005) کی ایک طویل خبر کو مختصر کرکے پیش کرتا ہوں  پڑھئے اور لرزیئے نیز بازاری پان،  چھالیا،  گٹکا اور مین پوڑی کے استعمال کی خود پر اور ہوسکے تو اپنے بال بچوں  پر بھی سَخت پابندی ڈالیے: 
 ’’  حیدر آباد اور اس کے قُرب وجَوار میں مُضِرِّصِحّت مین پوڑی اور گٹکے کے اِستِعمال کے باعِث20افراد کو اِنتہائی نازُک حالت میں  مختلف اَسپتالوں  میں  داخِل کیا گیا ہے جب کہ تقریبا 500 افراد بلڈ کینسر اور گلے کی بیماریوں  میں  مبتَلا ہوگئے ہیں ۔ واضح ہو کہ ’’  سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد ‘‘  کی جانب سے مین پوڑی اورگٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی ہے۔ لیکن حیدر آباد سٹی،  لطیف آباد ،  قاسِم آباد اور اندرونِ سندھ مُضِرِصِحّت مَین پوڑی اور گٹکے کی تیاری اور کھلے عام فروخت جاری ہے۔ بعض نُمُونے ٹیسٹ کے لیے