Brailvi Books

پان گٹکا
14 - 28
 خان، عمر 17برس،  گلے کا کینسر {2} محمد علی،  عمر16سال ،  سانس کی نالی کا کینسر  {3} اصغر ،  عمر19 سال ،  منہ کا کینسر  {4} راشد،  عمر33سال ، منہ کا کینسر  {5} نور محمد ،  عمر30 سال،  منہ کا کینسر {6} کامران ،  عمر25 سال ، گلے کا کینسر  {7} حاجی محمد،  عمر52 سال ،  غذا کی نالی کا کینسر {8} تُراب علی،  عمر72 سال ، گلے کا کینسر  {9} کریم بخش،  عمر 65 سال،  منہ کا کینسر ۔یہ ایک وارڈ کے صِرف ایک ہفتے کے مریض تھے۔ سِوِل اسپتال بابُ المدینہ میں E.N.T.کے دو وارڈ ہیں ،  اس طرح غالِباً ہفتہ بھر کے دُگنے مریض ہوئے ۔ اب اِسی حساب سے ماہانہ اور سالانہ پان خور کینسر کے مریضوں  کا حساب لگالیجئے۔ یہ صِرف بابُ المدینہ کے ایک اَسپتال کی بات ہے۔ ایسے بلکہ اِس سے بڑے بڑے دُنیا میں  نہ جانے کتنے اَسپتال ہیں ۔ اس طرح منہ کے کینسر کے مریضوں  کی ہفتہ وار تعداد ہزاروں  تک پَہنچ سکتی ہے! 
مین پوڑی اور گٹکا پان کھانا چھوڑ دو 		بھائیو سگریٹ کا دُھواں  اُڑانا چھوڑ دو
کینسر گر ہو گیا گھبراؤ گے پچھتاؤ گے	سر پٹخ کر  روؤ  گے،  پَرکچھ نہ تم کر پاؤ گے
پان یا گُٹکا ا ور گلے کا کینسر
	پان یا گٹکا بکثرت کھانے والے کی پہلے پَہَل آواز میں  خرابی پیدا ہوتی ہے اور گلا بیمار ہوجاتا ہے،  اگر وہ اس تکلیف کوتَنبِیہہ  (NOTICE)  تصوُّر کرکے پان یا گُٹکا کھانے سے باز نہیں  آتا تو بڑھتے بڑھتے مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّگلے کے کینسر