سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ منہ کے ہر طرح کے کینسر کی علامات نوٹ فرمالیجئے: پہلے پَہَل زَبان باہَر نکلنا بند ہوتی ہے، مُنہ سے بدبو آتی ہے، مَسُوڑھوں سے خون رِستا ہے، بولنے اور کھانے پینے میں تکلیف ہوتی ہے اور وَقت سے پہلے دانت گِرنا شُروع ہو جاتے ہیں ۔ یاد رکھیے ! ہر طرح کا کینسر پھیلتا ہے۔ مُنہ کا کینسر پھیل کر گلے کی طرف بڑھتا ہے اور بالآخِر غذا اور سانس کی نالی بند ہوجاتی ہے اور پھر مریض موت کے گھاٹ اُتر جاتا ہے۔
پان گُٹکا اور پیٹ کا کینسر
یہ بھی غور فرمائیے کہ جو چُونا منہ کے گوشت کو پھاڑ سکتا ہے وہ پیٹ کے اندر جا کر نہ جانے کیا کیا تباہیاں مچاتا ہوگا۔ چونا آنتوں اورمِعدے میں بھی بعض اوقات چَرکا (یعنی خراش، ہلکا سا زخم) لگا دیتا ہے اِسی کو اَلسَر کہتے ہیں ۔ فوری طور پر اس کا پتا نہیں چلتا۔ جب یہ بڑھ جاتا ہے تب کہیں معلوم ہوتا ہے۔ یِہی اَلسَر آگے بڑھ کر پیٹ کے کینسر کا بھیانک روپ دھار سکتا ہے۔
کینسر کے 9 مریض
ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے سِوِل (Civil) اسپتال بابُ المدینہ کراچی کے E.N.T. وارڈ کا دَورہ کیا تو وہاں مُنہ کے کینسر کے 9 مریض اپنے آپریشن کی تاریخ کا انتِظار کررہے تھے۔ یہ ایک ہفتے کے مریض تھے جو کہ تقریباً سبھی پان تمباکو، چھالیا، گُٹکا، سگریٹ، مین پوڑی، پان پراگ وغیرہ کے شائقین تھے۔ ان کی تفصیل یہ ہے: {1} نادِر