اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
پان گٹکا
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے مگر بہ نیَّتِ ثواب یہ رِسالہ (28صَفْحات) پورا پڑھ کر اپنی دنیا و آخِرت کا بھلا کیجئے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نبیوں کے سلطان ، رَحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، مَحبوبِ رَحمن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے نَماز کے بعد حمد و ثنا ودُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : ’’ دُعا مانگ قَبول کی جائے گی، سُوال کر، دیا جائے گا۔ ‘‘ (نَسائی ص ۲۲۰حدیث۱۲۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسلمان کی بھلائی چاہنا کارِ ثواب
حضرت سَیِّدُنا جَرِیر بن عبدُاللّٰہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : میں نے حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نَماز پڑھنے ، زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بَیعَت کی۔ ( بُخاری ج ۱ص۳۵حدیث۵۷) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے