Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
78 - 412
حکایت نمبر256:                شانِ اولیاء
    حضرتِ سیِّدُنا عمر بن وَاصِل علیہ رحمۃ اللہ القادر سے منقول ہے، ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا سَہل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا گیا: ''اے ابو محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ !لوگ کہتے ہیں کہ دنیا میں ایسے عظیم بزرگ بھی ہیں جن کی صبح ''بصرہ'' ہوتی ہے اورشام مکۂ مکرمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَتَعْظِیْمًامیں۔ کیا واقعی ایساہے ؟'' فرمایا :'' ہاں !اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ ایسے بندے بھی ہیں، جوپہلو کے بل لیٹے ہوتے ہیں اورکروٹ بدلتے ہیں تو جہاں چاہتے ہیں پہنچ جاتے ہیں ۔'' پھرکچھ دیر خاموش رہے اور فرمایا : ''کیا ہم دیکھتے نہیں کہ بادشاہ اپنے وزیروں اور مُشیروں میں سے جسے زیادہ فرمانبردار ، بہادر اور اچھی نیت والا دیکھتے ہیں اسے اپنے خزانوں کی چابیاں دے دیتے ہیں اوراجازت دے دیتے ہیں کہ امورِ مملکت میں جو چاہے کرو، تم بااختیار ہو۔ ''اسی طرح بندہ جب اپنے پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت وفرمانبرداری کرتارہتاہے ،جن کاموں کا حکم دیا گیاانہیں بجا لاتا ہے ۔ جن سے منع کیا گیا ان سے باز رہتاہے اورہر اس کام کو بخوشی کرتاہے جس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا ہو تواللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنا مُقَرَّبْ بنالیتا ہے ۔

    اے لوگو!بے شک تم غفلت کا شکار ہو ۔ ارے! یہ دنیا تم سے رخصت ہونے والی اورتم اس سے کُوچ کرنے والے ہو۔ جلدی کرو، غفلت کی نیند سے بیدارہوجاؤ ۔ بے شک معاملہ (آخرت )بہت قریب ہے جو کچھ کرنا ہے جلدی جلدی کرلو۔

؎ کوچ، ہاں! اے بے خبر ہونے کو ہے		کب تَلَک غفلت سحر ہونے کو ہے

کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے		کوئی نہیں بھروسہ اے بھائی زندگی کا
حکایت نمبر257:                کفن کی واپسی
     حضرت سیِّدُناابوبَکْر کَتَّانِی اورمشائخ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے ایک گروہ سے منقول ہے: ''حضرت سیِّدُنا جَعْفَر دِیْنَوَرِی علیہ رحمۃاللہ القوی کا ایک بھائی ملکِ'' شام'' میں رہتاتھا۔ وہ کسی بھی بستی یا شہر میں ایک دن یا ایک رات سے زیادہ نہ ٹھہرتا ۔ ایک مرتبہ وہ ایک گاؤں میں گیاتوبیمارہوگیا۔ سات دن بیمار رہا، نہ تو گاؤں والوں میں سے کوئی اس کی بیمارپُرسی کے لئے آیانہ ہی کھانے پینے کا پوچھا ۔ آٹھویں رات بھوک وپیاس کی شدت میں اس کا انتقال ہو گیا۔ صبح گاؤں والوں نے اسے مردہ پایا تو غسل دے کر خوشبولگائی، کفن پہنایا اور نمازِجنازہ ادا کرنے چل پڑے، اتنے میں آس پاس کی بستیوں کے لوگ جو ق درجوق وہاں پہنچ گئے اور کہنے لگے:'' ہم نے آج ایک غیبی آواز سنی، کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا: ''تم میں سے جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کے جنازہ
Flag Counter