٭.......ہرحکایت کو علیحدہ ایک مستقل نام د یا گیاہے۔
٭.......اکثرحکایات کے آخر میں منقش بریکٹ (۔۔۔۔۔۔)کے اندر دعائیہ کلمات ذکر کئے گئے ہیں ۔
٭....حکایات کے نمبرعربی متن کے اعتبار سے نہیں بلکہ ترجمہ کی ترتیب کے مطابق دیئے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔آیات مقدسہ کا ترجمہ مجددِاعظم، شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمہ قرآن ''کنزالایمان ''سے درج کیا گیا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔احادیث مبارکہ کی تخریج اصل مأخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔جہاں حضورنبی اَکرم،نورمُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ذکر ِخیریااسم گرامی آیاہے ،وہاں پیارے پیارے القابات لگائے گئے ۔
٭۔۔۔۔۔۔صحابہ کرام اوراولیاء عظام کے ناموں کے ساتھ ''حضرت سیِّدُنا''کے الفاظ اوردعائیہ کلمات کااہتمام کیاگیاہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اورعام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔اورکئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔
٭.... موقع کی مناسبت سے امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اور عاشق اعلیٰ حضرت ، آفتاب قادریت ، مہتاب رضویت ،بانی دعوت اسلامی، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اور دیگرعلماء اہلسنت دامت فیوضہم ا لعالیہ کے اشعار لکھے گئے ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعاہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول ''المد ینۃ العلمیۃ''کودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔