| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿64﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اوراگرجب وہ اپنی جانوں پرظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضورحاضرہوں اورپھراللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے توضروراللہ کوبہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔ (پ5،النسآء:64)
میرے آقاومولیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرہوں اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کواللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپناشفیع بناتاہوں۔''
یہ کہہ کروہ عاشقِ رسول رونے لگااوراس کی زبان پریہ اشعارجاری تھے:؎ یَا خَیْرَ مَنْ دُفِنَتْ بِالْقَاعِ اَعْظُمُہ، فَطَابَ مِنْ طِیْبِہِنَّ الْقَاعُ وَالْاَکَمّْ رُوْحِی الْفِدَاءُ لِقَبْرٍ اَنْتَ سَاکِنُہ، فِیْہِ الْعِفَافُ وَفِیْہِ الْجُوْدُ وَالْکَرَمْ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اے وہ بہترین ذات جس کی مُبَارَک ہڈیاں زمین میں دفن کی گئیں! توان کی عمدگی اورپاکیزگی سے میدان اورٹیلے پاکیز ہ ہو گئے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔میری جان فداہو اس قبرِ انورپرجس میں آپ(صلَّی اللہ علیہ وسلَّم) آرام فرماہیں! جس میں پاک دامنی،سخاوت اورعفووکرم کابیش بہاخزانہ ہے۔
وہ عاشقِ رسول ان اشعارکاتکرار کرتا رہا۔پھراستغفارکیا، گناہوں کی معافی مانگی اور روتاہوا واپس چلاگیا ۔ محمد بن حرب ہِلَالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں:''اس کے جاتے ہی میری آنکھ لگ گئی ،میں نے خواب میں سرکارِ دوعالَم ، نورِ مُجَسَّم ،شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی زیارت کی، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اُس اَعرابی سے مِلو اور اسے خوشخبری سناؤ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری شفارش کی وجہ سے اس کی مغفرت فرمادی ہے۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)حکایت نمبر432: فکر ِآخرت
حضرتِ سیِّدُناصالح مُرِّی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں :حضرتِ سیِّدُنا عَطَا سُلَمِی علیہ رحمۃ اللہ الولی بہت زیادہ مجاہدہ کرنے والے بزرگ تھے،کثرتِ عبادت وروزہ اورمجاہدات کی وجہ سے ان کاجسم کافی کمزورہوگیاتھا۔میں نے ان سے کہا: ''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے نفس کوبہت زیادہ تکلیف میں ڈال رکھاہے، میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے لئے کچھ چیزیں بھجواؤں گااگر آپ رحمۃ
؎ سر گزشتِ غم کہوں کس سے ترے ہوتے ہوئے کس کے در پہ جاؤں تیرا آستانہ چھوڑ کر بخشوانا مجھ سے عاصی کا رَوا ہو گا کسے کس کے دامن میں چھپوں دامن تمہارا چھوڑ کر