Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
335 - 410
 کَلَّا ؕ اِنَّہَا کَلِمَۃٌ ہُوَقَآئِلُہَا ؕ وَ مِنْ وَّ رَآئِہِمۡ بَرْزَخٌ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوۡنَ ﴿100﴾
ترجمہ کنزالایمان:ہشت یہ تو ایک بات ہے جووہ اپنے منھ سے کہتا ہے اور اُن کے آگے ایک آڑہے اس دن تک جس میں اٹھائے جائیں گے ۔(پ18، المؤمنون :100)

گویا تم بھی انہی کی طرح ہوگئے جس طر ح وہ قبر میں تنہا اور بوسیدہ ہوگئے ۔ اور تمیں بھی اس خواب گاہ (یعنی قبر ) میں رکھا جائے گا۔ تو اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب اعمال انتہاکو پہنچ چکے ہونگے ، قبروں کو الٹ پلٹ کردیا جا ئیگا، جو کچھ سینوں میں چھپا تھا وہ سامنے آ جائے گا۔پھر تمہیں حساب کتاب کے لئے مالک حقیقی عزوجل کے سامنے کھڑے کیا جائے گا، جوکہ بہت جلال والا ہے ۔ سابقہ گناہوں کے خوف کے باعث تمہارے دل تھر تھر کانپ رہے ہوں گے۔ پھر تمہارے عیوب اور راز ظاہر ہوجائیں گے۔ وہاں ہر ایک اپنے کئے کی جزا پائے گا ۔''

    (اللہ عزوجل ہمیں اور تمہیں اپنی کتاب(یعنی قرآن پاک) پر عمل کرنے والا ،اور اولیاء کرام کی اتباع کرنے والا بنائے ۔ یہاں تک ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ یقینا ہماراپروردگار عزوجل تعریف کیا ہوا اور بزرگی والا ہے ۔)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علی وسلم)
حکایت نمبر159:                نیک جِنّ
     حضرت سیدنا عبداللہ بن محمد قرشی علیہ رحمۃاللہ القوی کہتے ہیں، مجھے میرے والد نے بتایا کہ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم جمعہ کے دن جب خطبہ ارشاد فرماتے تو اکثر یہ کہا کرتے :'' اے لوگو ! نیکی کے کاموں کو لازم پکڑو اور جِن ّکے فعل کو یاد کرو ۔

     ایک مرتبہ ابوالاشتررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے مجھ سے کہا :'' آؤ! امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کی خدمت چلیں اوران سے اس جن کے بارے میں سوال کریں جس کے متعلق انہوں نے حکم دیا ہے اور جس کا وہ اکثر تذکرہ کرتے رہتے ہیں ۔ چنانچہ میں اور ابو اشتر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیت المال میں تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''تمہارا اس وقت میرے پاس آنا کتنا عجیب ہے ؟ ہم نے عرض کی ۔ اے امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایاتھاکہ'' نیکی کے کاموں کو لازم پکڑو اور جِن ّکے فعل کو یاد کرو ۔حضور ہمیں یہ بتائیے کہ وہ جن کون ہے؟۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''کیا
Flag Counter