Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
210 - 410
پیارے آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی تشریف آوری ہو اور اُن کے نورانی جسم سے ہماری قبرمنورہو جائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

؎ جب فرشتے قبر میں جلوہ دکھائیں آپ کا                      ہو زباں پر پیارے آقا الصلوٰۃ والسلام

یاالٰہی گورتیرہ کی جب آئے سخت رات                        ان کے پیارے منہ کی صبح ِ جانفزا کاساتھ ہو
حکایت نمبر 100:          اندھے ،گنجے اورکوڑھی کا امتحان
    نبی کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:'' بنی اسرائیل میں تین شخص تھے۔ایک برص(کوڑھ) کا مریض، دوسرا گنجا ،تیسرا اندھا ۔ اللہ عزوجل نے ان کی آزمائش کے لئے ایک فرشتہ (بشری صورت میں) ان کے پاس بھیجا۔پہلے وہ برص کے مریض کے پاس آیااوراس سے پوچھا:''تجھے سب سے زیادہ کون سی چیزمحبوب ہے؟''اس نے کہا:''مجھے اچھارنگ اوراچھی جِلد پسند ہے اور میری خواہش ہے کہ جس بیماری کی وجہ سے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں وہ مجھ سے دورہوجائے۔'' فرشتے نے اس کے جسم پر ہاتھ پھیراتواس کی وہ بیماری جاتی رہی، اس کا رنگ بھی اچھا ہو گیا اور جِلد بھی اچھی ہو گئی۔'' فرشتے نے پھر اس سے پوچھا: '' تجھے کو ن سا ما ل زیادہ پسند ہے ؟''اس نے کہا:'' مجھے اونٹنی پسند ہے ۔'' اسی وقت اسے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی دے دی گئی، اور فرشتے نے دعادی : ''اللہ تعالیٰ تجھے اس میں برکت دے ۔''

    پھروہ فرشتہ گنجے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا :'' تجھے کون سی شے سب سے زیادہ محبوب ہے ؟''اس نے کہا: ''مجھے خوبصورت بال زیادہ پسند ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ جس چیز کی وجہ سے لوگ مجھ سے گِھن کھاتے ہیں وہ دور ہوجائے۔'' فرشتے نے اس پر ہاتھ پھیرا تو اس کی وہ شے جاتی رہی جس سے لو گ گِھن کھاتے تھے اور اس کے سر پر بہترین بال آگئے۔''فرشتے نے پوچھا: ''تجھے کون سا مال زیادہ پسند ہے ؟''اس نے کہا:'' مجھے گائے بہت پسند ہے ۔ ''چنانچہ اسے ایک گابھن گائے دے دی گئی۔ فرشتے نے اس کے لئے دعا کی :'' اللہ تعالیٰ تیرے لئے اس میں برکت دے۔''

    پھر فرشتہ اندھے کے پاس آیا اور اس سے کہا :'' تجھے سب سے زیادہ کون سی چیز محبوب ہے ؟''اس نے کہا: ''مجھے یہ پسند ہے کہ اللہ عزوجل میری بینائی مجھے واپس کردے تاکہ میں لوگو ں کو دیکھ سکوں۔''فرشتے نے اس پرہاتھ پھیرا تو اس کی آنکھیں روشن ہو گئیں ۔ '' پھر اس سے پوچھا :'' تجھے کون سا مال زیادہ محبوب ہے ؟'' اس نے کہا :'' بکریا ں۔''چنانچہ اسے ایک گابھن بکری دے دی گئی ۔
Flag Counter